Friday, April 19, 2024

نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری ، بابر اعظم کی ایک درجے تنزلی

نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری ، بابر اعظم کی ایک درجے تنزلی
January 30, 2021

دبئی (92 نیوز) آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی،بابر اعظم بھی ایک درجے نیچے چلے گئے۔

پاک جنوبی افریقہ ٹیسٹ کے اختتام پرآئی سی سی نے کھلاڑیوں کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ، جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں لمبی اننگز نہ کھیلنے پر قومی کپتان بابر اعظم کی ایک درجے تنزلی ہو گئی ، بابر اعظم بلے بازوں کی فہرست میں چھٹی سے ساتویں پوزیشن پر چلے گئے۔

بلے بازوں کی فہرست میں نیوزی لینڈکے کپتان کین ولیمسن کی پہلی پوزیشن برقرار ہے ، آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ  دوسرے اور مارنس لبوشین تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔ پاکستانی بلے باز اظہر علی جنوبی افریقہ کے خلاف نصف سنچری اسکور کر کے 15ویں نمبر پر آگئے۔

باؤلرز میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز پہلے ،انگلینڈکے اسٹیورٹ براڈ دوسرے اور نیوزی لینڈ کے نیل ویگنر تیسرے نمبر پر ہیں،ٹاپ ٹین باؤلرز میں کوئی پاکستانی کھلاڑی جگہ نہیں بناسکا۔

انگلش کھلاڑی بین اسٹوکس آل راؤنڈرز کی فہرست میں ٹاپ پوزیشن پر موجود ہیں ،ٹاپ ٹین آل راؤنڈرز میں بھی کسی پاکستانی کھلاڑی کو جگہ نہیں ملی۔