Thursday, March 28, 2024

براڈ شیٹ نے حکومتی کارکردگی کا پول کھول دیا ، مولانا فضل الرحمن

براڈ شیٹ نے حکومتی کارکردگی کا پول کھول دیا ، مولانا فضل الرحمن
January 30, 2021

پشاور (92 نیوز) سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ براڈ شیٹ نے حکومتی کارکردگی کا پول کھول دیا،حکمران حماقتوں کے دریا میں ڈوبے ہیں۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ہم نے قوم بن کر ملک کو بچانا ہے، الیکشن میں حصہ نہ لیتے تو سینیٹ نااہلوں سے بھر جاتی، پی ڈی ایم متحد ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کی تجاویز پر سربراہ اجلاس میں غور ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے کرپشن کا بھانڈا پھوڑ دیا ، ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں،  ملائیشیا میں مسافر طیارہ حکومت کی نااہلی سے روکا گیا، حکومت کا خاتمہ کرکے شفاف انتخابات کرانا وقت کا تقاضا ہے۔

صدر پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ معیشت کی کشتی ڈوب رہی ہے، 5 فروری کو مظفر آباد میں یوم کشمیر منائیں گے، پیپلز پارٹی کی تجویز کو پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں زیر غور لایا جائے گا۔