Thursday, March 28, 2024

اپوزیشن جماعتوں کا سینٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانیکی آئینی ترامیم کی مخالفت کا فیصلہ

اپوزیشن جماعتوں کا سینٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانیکی آئینی ترامیم کی مخالفت کا فیصلہ
January 30, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پیپلزپارٹی، نون لیگ اور جے یو آئی نے حکومت کی سینٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے کے لیے مجوزہ آئینی ترامیم کی مخالفت کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی نون لیگ اور جے یو آئی کی جانب سے سینٹ انتخابات کے لئے ووٹنگ کا طریقہ کار تبدیل کرنے کی مخالفت کی جائے گی۔

پیپلزپارٹی، نون لیگ اور جے یو آئی نے مؤقف اپنایا کہ پی ٹی آئی اپنی اے ٹی ایمز کو بچانے کے لیے آئین میں ترامیم کررہی ہے۔ دوہری شہریت والوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت دینا من پسندوں کو نوازنے کا حکومتی مشن بھی قرار دے دیا۔