Friday, March 29, 2024

ایک ارب روپے کورونا فنڈ متاثرین پرخرچ نہ ہوسکا، وزیر خزانہ پنجاب

ایک ارب روپے کورونا فنڈ متاثرین پرخرچ نہ ہوسکا، وزیر خزانہ پنجاب
January 29, 2021

لاہور (92 نیوز) وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت نے کہا، ایک ارب روپے کورونا فنڈ متاثرین پرخرچ نہ ہوسکا، فنڈز استعمال کرنے کی پالیسی بنا رہے ہیں۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس دوگھنٹے تاخیر سے شروع ہوا، وقفہ سوالات میں جواب دیتے ہوئے صوبائی وزیر خزانے کا کہنا تھا کہ پالیسی نہ ہونے باعث ایک ارب سے زائد کا کورونا فنڈز متاثرین پر خرچ نہیں کیا جا سکا۔

وزیر خزانہ کے اس جواب پر اپوزیشن خاتون نے احتجاج کیا، طلبہ پر تشدد کے خلاف ن لیگ کے ارکان نے کہا حکومت کو طلبا کے ساتھ معاملات افہام و تفہیم سے حل کرنے کیلئے پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے۔

پنجاب اسمبلی میں ایمرسن یونیورسٹی ملتان بل 2021، پنجاب سیاست و ثقافت و قومی ورثہ اتھارٹی 2021 اور راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی ترمیمی بل 2021 بھی ایوان میں متعارف کرا دیا گیا۔ پینل آف چیئرمین نے بلز متعلقہ کمیٹوں کو ریفر کرتے 60 روز میں رپورٹ طلب کر لی۔

اجلاس کا ایجنڈا مکمل ہونے پر پینل آف چئیرمین میاں شفیع نے اجلاس پیر کی دوپہر دوبجے تک ملتوی کر دیا۔