Thursday, April 25, 2024

ق لیگ عوام کی ترجمان جماعت، عوامی مسائل اُجاگر کرنا ہماری ذمہ داری، شجاعت حسین

ق لیگ عوام کی ترجمان جماعت، عوامی مسائل اُجاگر کرنا ہماری ذمہ داری، شجاعت حسین
January 29, 2021

لاہور (92 نیوز) پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین کا کہنا ہے ق لیگ عوام کی ترجمان جماعت ہے، عوامی مسائل کو اُجاگر کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

چودھری شجاعت حسین نے پارٹی کے تنظیمی اجلاس سے خطاب میں آئندہ بلدیاتی الیکشن میں پورے پنجاب سے حصہ لینے کا اعلان کیا اور گجرات، منڈی بہاؤالدین اور گوجرانوالہ کے رہنماؤں کو تنظیم سازی کی ہدایات جاری کردیں۔

اُنہوں نے کہا، مہنگائی، بیروزگاری کے خاتمے اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات ناگزیر ہو چکے ہیں۔ آئندہ بلدیاتی الیکشن میں عوامی خدمت کا جذبہ رکھنے والی شخصیات کو الیکشن لڑنے کا موقع دیا جائے گا۔

مسلم لیگ ق کے تنظیمی اجلاس میں سابق وفاقی وزیر چودھری وجاہت حسین، ساجد احمد خان بھٹی ایم پی اے شریک ہوئے۔

تنظیمی اجلاس میں مونس الہٰی، صباحت الہٰی، خالد اصغر گھرال سمیت ڈاکٹر زین علی بھٹی، چودھری سعید احمد کدوانہ، سینئر نائب صدر اور عاطف عظمت جنرل سیکرٹری گجرات بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔