Saturday, April 27, 2024

ڈینئل پرل قتل کیس ، ملزموں کی رہائی کے خلاف نظر ثانی درخواست دائر کرنے پر اتفاق

ڈینئل پرل قتل کیس ، ملزموں کی رہائی کے خلاف نظر ثانی درخواست دائر کرنے پر اتفاق
January 29, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) امریکی صحافی ڈینئل پرل قتل کیس میں ملزموں کی رہائی کے خلاف فوری سپریم کورٹ میں نظر ثانی درخواست دائر کرنے پر اتفاق ہو گیا۔

ڈینئل پرل قتل کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد وفاقی حکومت اور سندھ حکومت کے درمیان رابطہ ہوا۔ ترجمان اٹارنی جنرل آفس سندھ حکومت کے مطابق ڈینئل پرل کیس میں ملزمان کی رہائی کے فیصلے پر سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست دائر کریگی۔ سندھ حکومت اور وفاقی حکومت ملزمان کی رہائی کیخلاف سپریم کورٹ سے فوری رجوع کرنے پر متفق ہے۔

نظرثانی درخواست سپریم کورٹ کے 28 جنوری 2021 کے فیصلے کے خلاف دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔

سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے صحافی ڈینیل پرل کے قتل کے 4 ملزمان کی رہائی کا حکم دیا تھا۔ ملزمان میں احمد عمر شیخ، فہد نسیم، سلمان ثاقب اور محمد عادل شامل ہیں۔