Friday, March 29, 2024

انڈیا نے پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے جعلی خبروں کی سازش رچی مگر منہ کی کھانا پڑی ، منیر اکرم

انڈیا نے پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے جعلی خبروں کی سازش رچی مگر منہ کی کھانا پڑی ، منیر اکرم
January 29, 2021

نیو یارک (92 نیوز) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا انڈیا نے پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے جعلی خبروں کی سازش رچی مگر منہ کی کھانا پڑی۔

 منیر اکرم کا کہنا ہے پاکستان کو بدنام کرنے کے لئے بھارت نے جعلی خبروں کی سازش کی۔ یہ پاکستان کے خلاف دہشت گردی اور بغاوت کے برابر ہے۔ انہوں نے بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ کشمیر کی صورتحال پر عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا اور کہا جموں وکشمیر کے تنازعہ کو عالمی برادری نظرانداز نہیں کر سکتی ہے۔