Friday, April 26, 2024

سینٹ الیکشن کیلئے نمبر پورے، کوئی جوڑ توڑ نہیں کر رہے، پرویز خٹک

سینٹ الیکشن کیلئے نمبر پورے، کوئی جوڑ توڑ نہیں کر رہے، پرویز خٹک
January 28, 2021

پشاور (92 نیوز) وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ سینٹ الیکشن کے لیے نمبر پورے ہیں، کوئی جوڑ توڑ نہیں کررہے ہیں، پی ڈی ایم کو منانا چاہتے ہیں نہ ایسی کوئی کوشش کی۔

پرویز خٹک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بی آر ٹی کو لے کر پراپیگنڈہ کیا گیا، آج میں خود بی آر ٹی میں سفر کررہا ہوں، اپوزیشن کا کام صرف تنقید کرنا ہے، چوروں کی باتوں میں نہیں آتا۔ بی آر ٹی عوام کے لئے ایک بہترین سہولت ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ چمکنی سے کارخانو تک جو خرچ آیا اس سے لاگت میں اضافہ ہوا تھا، بی آر ٹی میں ہائبرڈ بسیں چل رہی جو ملتان، لاہور اور اسلام آباد میں نہیں۔

وزیر دفاع نے کہا بی آر ٹی میں فیڈر روٹس بھی بنائے گئے ہیں، ان کی وجہ سے بھی لاگت میں اضافہ ہوا۔ ایک لاکھ 56 ہزار لوگ بی آر ٹی میں سفر کرتے ہیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ نیب میں میرے خلاف کوئی کیس نہیں، سارا پیسہ ایشین ڈیولپمنٹ کی جانب سے دیا گیا، صوبائی حکومت کا کوئی عمل دخل نہیں تھا۔