Saturday, April 27, 2024

خواجہ آصف کو جیل میں علیحدہ سیل، ٹی وی و دیگر سہولیات فراہم

خواجہ آصف کو جیل میں علیحدہ سیل، ٹی وی و دیگر سہولیات فراہم
January 28, 2021

لاہور (92 نیوز) لیگی رہنما خواجہ آصف کو جیل میں علیحدہ سیل، ٹی وی، اخبار، میز اور میٹریس کی سہولت فراہم کردی گئی۔ جیل حکام نے جواب احتساب عدالت میں جمع کرا دیا۔

لیگی رہنما خواجہ آصف کو جیل میں بی کلاس دینے کے کیس میں عدالت میں جیل حکام نے اپنا جواب جمع کروا دیا۔

جیل حکام نے آگاہ کیا کہ خواجہ آصف کو علیحدہ سیل میں رکھا گیا ہے، روم میں ٹی وی ،اخبار ،ٹیبل اور میٹریس فراہم کردیا گیا ہے۔

مزید بتایا کہ خواجہ آصف کو قانون کے مطابق سہولیات دی گئی ہیں، کمرہ گرم کرنے والا ہیٹر اور گھر کا کھانا عدالتی حکم سے مشروط ہوگا۔

احتساب عدالت کے باہر عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، خواجہ آصف نے منع کیا تھا کہ جیل میں سہولیات کے لئے کسی سے ریلیف نہیں لینا، لیکن پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد درخواست اپنے طور پر جمع کروائی۔

اِدھر نیب نے رانا ثناءاللہ کی ضمانت سے متعلق درخواست مقرر کرانے کےلیے ایک پھر سے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔