Thursday, April 18, 2024

چودھری پرویز الٰہی کا نیشنل کالج آف آرٹس کا دورہ ، ایوان کی نئی عمارت کیلئے پورٹریٹ فائنل کئے

چودھری پرویز الٰہی کا نیشنل کالج آف آرٹس کا دورہ ، ایوان کی نئی عمارت کیلئے پورٹریٹ فائنل کئے
January 27, 2021

لاہور (92 نیوز) اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے نیشنل کالج آف آرٹس کا دورہ کیا اور ایوان کی نئی عمارت کے لئے قائد اعظم اور شاعرمشرق کے پورٹریٹ فائنل کیے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی  کی نیشنل کالج آف آرٹس آمد پر پرنسپل سید مرتضیٰ جعفری اور کالج کی انتظامیہ نے ان کا استقبال کیا ، پرنسپل سید مرتضیٰ جعفری نے طلباء کی جانب سے بنائے گئے فن پارے بھی دکھائے۔

اسپیکرنے پنجاب اسمبلی کی نئی بلڈنگ کے لیےقائداعظم محمد علی جناح اور شاعر مشرق علامہ اقبال کے نئے پورٹریٹ فائنل کئے، چودھری پرویزالہٰی نے کہا کہ پاکستان کے تاریخی مقامات کی تصاویر بھی نئی اسمبلی میں آویزاں کی جائیں گی ۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے قائداعظم، علامہ اقبال اور تاریخی مقامات کے فن پارے دیکھ کر طلباء کی کارکردگی کو سراہا۔اسپیکرکے ساتھ سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی اور جی ایم سکندر بھی موجود تھے۔