Friday, April 19, 2024

پاک ساؤتھ افریقہ ٹیسٹ ، اظہر علی ففٹی بناتے ہی لوٹ گئے

پاک ساؤتھ افریقہ ٹیسٹ ، اظہر علی ففٹی بناتے ہی لوٹ گئے
January 27, 2021

کراچی (92 نیوز) پاک ساؤتھ افریقہ ٹیسٹ میں دوسرے روز کا کھیل جاری ہے۔ پاکستان کے چھ کھلاڑی آؤٹ ہو گئے۔ اظہر علی ففٹی بناتے ہی لوٹ گئے۔

رضوان 33 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ وکٹ پر فواد عالم اور فہیم اشرف موجود ہیں۔ دونوں کی محتاط بیٹنگ جاری ہے۔ جنوبی افریقہ کے 220 رنز کے جواب میں گرین کیپس کے 178 رنز مکمل ہو گئے۔

پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم پاکستان کیخلاف 220، رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔ یاسر شاہ کی شاندار باؤلنگ، تین جنوبی افریقی کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔

شاہین شاہ آفریدی اور ڈیبیو کرنے والے نعمان علی نے دو دو شکار کیے تھے۔ حسن علی ایک وکٹ حاصل کر سکے تھے ۔ قومی کھلاڑیوں نے دو کیچ بھی ڈراپ کیے تھے۔

جنوبی افریقہ کی طرف سے ڈین ایلگر 58 اور جارج لینڈے 35 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے تھے ، فاف ڈوپلیسی 23، کپتان ڈی کوک 15 ، مارکرم 13 رنز بنا سکے تھے۔ ڈوسن اور ٹیمبا 17 ، 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے۔این رچ مورٹج اور کیشو مہاراج بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے، لنگی صرف آٹھ رنز بنا سکے تھے۔