Friday, March 29, 2024

لاہور میں شاہدرہ کے قریب ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کر خاتون کو قتل کر دیا

لاہور میں شاہدرہ کے قریب ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کر خاتون کو قتل کر دیا
January 27, 2021

لاہور (92 نیوز) لاہور میں شاہدرہ کے قریب ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کر خاتون کو قتل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق چار ڈاکوؤں نے فیروزوالا کی لالہ زار کالونی میں واردات کی۔ مبینہ نامی خاتون گھر میں اکیلی تھی۔ ڈاکو طلائی زیورات اور پانچ لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔

ایس پی سٹی فراز احمد نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔ شاہدرہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے واقعہ کا مقدمہ مقتولہ کے خاوند کی مدعیت میں درج کر لیا ہے۔ ایس پی سٹی فراز احمد نے کہا ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔ مزید تحقیقات و تفتیش عمل میں لائی جا رہی ہے۔ واقعہ میں ملوث ملزمان جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔