Saturday, April 27, 2024

ایم پی اے خواجہ داؤد سلیمانی نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کو وزیر اعلیٰ کی شکایت لگا دی

ایم پی اے خواجہ داؤد سلیمانی نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کو وزیر اعلیٰ کی شکایت لگا دی
January 26, 2021

لاہور (92 نیوز) پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی خواجہ داؤد سلیمانی نے اسپیکرپنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہٰی کے ساتھ ملاقات میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی شکایت لگا دی ، اسپیکربولے وزیراعلیٰ کوسمجھانے کی کوشش کروں گا۔

خواجہ داؤد سلیمان نے کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ہمارے آٹھ ماہ قبل اختلافات پیدا ہوئے،چودھری پرویزالٰہی ن صلح کروائی تھی، جو معاہدہ ہمارے اوروزیراعلیٰ کے درمیان ہوا تھا اس کی گارنٹی چودھری پرویزالٰہی نے دی،اب اس کی خلاف ورزی ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن اور اقربا پروری عروج پر ہے،پنجاب میں ڈکیتی، چوری کی وارداتیں پہلے سے زیادہ بڑھ گئیں کوئی پرسان حال نہیں، خواجہ داؤد سلیمانی نے کہا 5 سے 20 ایم پی اے وزیر اعلیٰ سے اختلاف رکھتے ہیں جو ہمارے ساتھ ہیں۔

اسپیکرچودھری پرویزالہیٰ نے کہا پہلے بھی سمجھایا تھا اب بھی سمجھانے کی کوشش کروں گااوربھی بہت سے دوستوں کو شکوے ہیں۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس میں بلڈنگز ڈیپارٹمنٹ کے حکام اور این سی اے کے نمائندوں نے چودھری پرویزالہٰی کو پنجاب اسمبلی کی عمارت بارے بریفنگ دی۔

چودھری پرویز الہٰی نے کہا پنجاب اسمبلی کی زیرتعمیر عمارت کا کام دو شفٹوں میں جاری رکھا جائے اور اسے جلد مکمل کریں۔