Thursday, March 28, 2024

بھارت کی دریائے چناب پر 3 ڈیموں کی تعمیر، پاکستان میں دریاؤں کا بہاؤ خطرناک حد تک کم

بھارت کی دریائے چناب پر 3 ڈیموں کی تعمیر، پاکستان میں دریاؤں کا بہاؤ خطرناک حد تک کم
January 26, 2021

لاہور (92 نیوز) بھارت کی جانب سے دریائے چناب پر بنائے گے تین ڈیموں کے باعث پاکستان میں بہنے والے دریاؤں کے بہاؤ میں خطرناک حد تک کمی آگئی، پانی کی کمی کا اثر پاکستان زراعت پر پڑنے کا خدشہ ہے۔

مودی سرکار آبی دہشت گردی پراُترآئی، راوی اور چناب کا پانی روک لیا۔ فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن کے مطابق تیس جنوری کو پانی کی آمد صفر تھی اور اب چار سے آٹھ ہزار کیوسک پانی دریائے چناب میں آرہا ہے۔ پانی خشک ہونے سے دریائے راوی پر نئے شہر کو پانی کی فراہمی پر سوال کھڑا ہوگیا ہے۔

آبی ماہر محمد یاسین کہتے ہیں دریائے چناب پر تین بھارتی ڈیموں کی وجہ سے پاکستان کی طرف پانی کابہاؤانتہائی کم ہونے سےزراعت کے بحران کا خدشہ ہے۔

آبی ماہرنے کہا راوی پہلے ہی خشک ہے جس کے باعث نہری نظام بری طرح متاثرہو سکتا ہے، سندھ طاس معاہدے کے تحت دریاؤں کی تقسیم تو ہوئی لیکن ہندوستان نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس معاہدے کی بھی دھجیاں اُڑا دیں۔