Wednesday, April 24, 2024

پی ڈی ایم جلسے کا مقام تبدیل، راولپنڈی کے بجائے مظفرآباد میں ہوگا

پی ڈی ایم جلسے کا مقام تبدیل، راولپنڈی کے بجائے مظفرآباد میں ہوگا
January 26, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ (پی ڈی ایم) کے 5 فروری کے جلسے کا مقام تبدیل کردیا گیا، پی ڈی ایم کا جلسہ راولپنڈی کے بجائے مظفرآباد میں ہوگا۔

پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ کے جلسے کیلئے مقام کی تبدیلی کا فیصلہ ن لیگ کی درخواست پر کیا گیا۔

پانچ فروری یوم یکجہتی کشمیر جلسہ میں مریم نواز شریف شرکت کریں گی۔ ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے تصدیق کر دی۔

دوسری جانب نواز شریف نے مولانا فضل الرحمن سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، وزیراعظم آزاد کشمیر اور شاہد خاقان عباسی کی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں یوم یکجہتی کشمیر پنڈی کی بجائے کشمیریوں کے ساتھ منانے کی تجویز دی گئی۔