Friday, March 29, 2024

نئی دہلی پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اُٹھا

نئی دہلی پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اُٹھا
January 25, 2021

نئی دہلی (92 نیوز) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اُٹھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق میٹرواسٹیشن پر سائیکل ریلی کے دوران پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔ ایک گروپ نے اپنی ٹیم کا نام پاکستان رکھا تھا۔

رپورٹ کے مطابق پولیس نے چھ افراد کو گرفتار کرلیا، گرفتار ہونے والوں میں ایک بچہ اور تین خواتین بھی شامل ہیں۔