Wednesday, April 24, 2024

کراچی ،دوران ڈکیتی مزاحمت پر تاجر قتل

کراچی ،دوران ڈکیتی مزاحمت پر تاجر  قتل
January 25, 2021

کراچی (92 نیوز)کراچی میں لوٹ مار تھم نہ سکی ، لائٹ ہاؤس میں ڈکیتوں نے تاجر کو موت کے گھاٹ اتار کر 15 لاکھ روپے لوٹ لیے ۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں 3 لٹیروں کو دیکھا جاسکتا ہے  ، 2 ملزمان نے تاجر سے لوٹ مار
کی  جبکہ ایک ڈکیت موٹرسائیکل پر بیٹھا رہا،ڈاکو تاجر سے 15 لاکھ روپے لوٹنے کے بعد
جانے لگے تو تاجر نے اسٹول دے مارا ، اسی دوران ایک لٹیرےنے فائرنگ کرکے تاجر کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

تاجر کے قتل کے بعد لائٹ ہاؤس کے تاجروں نے دکانیں بند کردیں ، تاجر رہنماء نے بتایا کہ ڈاکوؤں کے اسی گروہ نے مارکیٹ کے ایک گودام میں بھی لوٹ مار کی تھی ۔

تاجر برادری نے وارداتوں میں اضافے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگری پر بھی سوال اٹھادیا ۔
تاجر برادری کا کہنا ہے ہر واردات کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے صرف آسرا ہی دیتے ہیں  لیکن ڈکیتوں کو لگام ڈالنے میں ناکام ہوگئے ۔