Thursday, March 28, 2024

وزیراعظم کا سمندر پار پاکستانیوں کی مشکلات کا نوٹس، رپورٹ طلب

وزیراعظم کا سمندر پار پاکستانیوں کی مشکلات کا نوٹس، رپورٹ طلب
January 25, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) سمندر پار پاکستانیوں کو مشکلات، وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لے لیا۔ بیرون ممالک تعینات پاکستانی سفیروں کی کارکردگی رپورٹ طلب کرلی۔ 

سمندر پار پاکستانیوں کی شکایات پر وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لے لیا۔ وزیراعظم نے بیرون ممالک تعینات پاکستانی سفیروں کی کارکردگی رپورٹ طلب کرلی۔

وزیراعظم نے وزارت خارجہ سے 20 دن میں رپورٹ طلب کرلی۔ تمام سفیروں کیلئے فریم ورک تیار کرلیا، وزارت خارجہ کو ارسال کر دیا گیا۔ فریم ورک کے تحت کام نہ کرنے والے سفیروں کو تبدیل کردیا جائیگا۔

فریم ورک کے تحت ہر سفیر کی 20 دن بعد رپورٹ وزیراعظم کو ارسال کی جائے گی، پرفارمہ میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے سفرا کے کام، افغان امن عمل میں پاکستان کے مثبت کردار کو کتنا اجاگر کیا، رپورٹ میں شامل کیا گیا ہے۔

فریم ورک میں باہمی تعلقات، معاشی سفارتکاری کو فروغ دینے کیلئے کردار کی تفصیلات اور پاکستان مصنوعات کی عالمی منڈیوں تک رسائی کیلئے ابتک کیا کام کیا، رپورٹ طلب کی گئی ہے۔