Tuesday, April 23, 2024

بجلی کی قیمت میں ایک روپیہ 95 پیسے اضافہ کرکے 200 ارب کا نیا ڈاکا ڈالا گیا، مفتاح اسماعیل

بجلی کی قیمت میں ایک روپیہ 95 پیسے اضافہ کرکے 200 ارب کا نیا ڈاکا ڈالا گیا، مفتاح اسماعیل
January 24, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا بجلی کی قیمت میں ایک روپیہ 95 پیسے اضافہ کرکے عوام کی جیب پر 200 ارب کا نیا ڈاکا ڈالا گیا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ ہم ایک ہزار 36 ارب کا گردشی قرض چھوڑ کر گئے ۔ ایک ہزار 36 ارب کا گردشی قرض 2400 ارب سے بھی تجاوز کر چکا ہے۔ ہر ماہ 50 سے 60 ارب روپے گردشی قرض میں اضافہ ہورہا ہے۔ حکومت نے ہر چیز کا الزام ن لیگ پر لگانے کے سوا کچھ نہ کیا۔

مفتاح اسماعیل کا مزید کہنا تھا  کہ  بجلی کی اضافی صلاحیت ہے تو نئے پلانٹس کیوں لگا رہے ہیں ؟فرنس آئل منگوانے سے عوام کا بڑا نقصان ہو رہا ہے ظلم نہ کریں۔ انہوں نے کہا مسلم لیگ (ن) اقتدار میں آئی تو 21 فیصد بجلی ضائع ہورہی تھی ، ہم نے یہ نقصان کم کرکے 18 فیصد پر لائے تھے۔ عمران خان کے دور میں بجلی کے نقصانات 18 فیصد سے بڑھ کر ساڑھے 19 فیصد پر آچکے ہیں، اس سے 15 ارب اوسط نقصان ہوا۔