Friday, April 19, 2024

عراق، داعش کے حملے میں رضا کار فورس حشدالشعبی کے 11 ارکان جاں بحق

عراق، داعش کے حملے میں رضا کار فورس حشدالشعبی کے 11 ارکان جاں بحق
January 24, 2021

بغداد (92 نیوز) عراق میں کالعدم تنظیم داعش کے حملے میں رضا کار فورس حشدالشعبی کے 11 ارکان جاں بحق ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ایک گروپ نے دارالحکومت بغداد کے شمال میں واقع صوبہ صلاح الدین میں حملہ کیا۔

واقعہ کے بعد امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جبکہ سکیورٹی اداروں نے دھماکے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیے ہیں۔

عراق کے دارالحکومت بغداد کے علاقے طائران اسکوائر میں بازار میں گزشتہ روز یکے بعد دیگرے 2 خودکش حملوں میں 30 افراد ہلاک اور 73 زخمی ہوگئے تھے۔