Tuesday, April 23, 2024

علی زیدی کی مراد علی شاہ سے بدکلامی ، وزیر اعلیٰ نے وزیر اعظم سے شکایت کردی

علی زیدی کی مراد علی شاہ سے بدکلامی ، وزیر اعلیٰ نے وزیر اعظم سے شکایت کردی
January 23, 2021

کراچی (92 نیوز) وفاقی وزیر علی زیدی اور وزیر اعلیٰ سندھ میں ٹھن گئی ، کراچی کی بہتری پر اجلاس میں علی زیدی نے مراد علی شاہ سے بدکلامی کی جس پر وزیر اعلیٰ سندھ نے وزیر اعظم کو خط لکھ دیا۔

وزیراعلیٰ سندھ اور وفاقی وزیر علی زیدی آمنے سامنے آگئے ، وزیراعلیٰ سندھ کو وفاقی وزیر کا رویہ ایک آنکھ نہ بھایا  اور وزیراعظم عمران خان کو کانفیڈینشل خط لکھ ڈالا ۔

کراچی ٹرانسفارمیشن پیکج سے متعلق اجلاس میں وفاقی وزیر علی زیدی اور مرادعلی شاہ کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی،جس کیخلاف وزیراعلیٰ سندھ کا لکھا گیا کانفیڈینشل خط علی زیدی نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پبلک کردیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے خط میں لکھا تھا کہ علی زیدی نے اجلاسیرغمال بنانے کی کوشش کی تھی  جبکہ اجلاس کے اختتام پر علی زیدے کے غیر مناسب رویے اور بدکلامی پر اسد عمر نے مراد علی شاہ سے معافی بھی مانگی تھی۔

علی زیدی نے وزیراعلی مراد علی شاہ کے الزامات کی تردیدکی ہے اور کہا کہ خط منفی رویے کی نشاندہی کرتا ہے ، جبکہ اجلاس میں سالڈ ویسٹ بورڈ کے بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو اضلاع تک تقسیم کرنے کی یاد دہانی کروائی تھی ۔

نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو میں ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے اندرونی کہانی بتائی کہ علی زیدی چیخ چیخ کر وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ سےسوالات کرتےرہے۔ مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا اجلاس میں شریک وفاقی وزرا اسدعمر امین الحق سارے معاملے پر خاموش رہے۔