Wednesday, April 24, 2024

سینٹ انتخابات کی تیاریاں شروع، پولنگ عملہ کی 2 مرحلوں میں تربیت ہوگی

سینٹ انتخابات کی تیاریاں شروع، پولنگ عملہ کی 2 مرحلوں میں تربیت ہوگی
January 23, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) الیکشن کمیشن نے سینٹ انتخابات کی تیاریاں شروع کردیں۔ پولنگ عملہ کی دو مرحلوں میں تربیت ہوگی ،،پہلے بیج کی ٹریننگ آئندہ ہفتے سے شروع کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق انتخابات کا شیڈول فروری کے دوسرے ہفتے میں جاری ہونے کا امکان ہے، الیکشن کمیشن نے سینٹ الیکشنز کے لئے آفیسرز کی ٹریننگ پر کام شروع کردیا۔ پولنگ عملہ کی دو مرحلوں میں تربیت ہوگی۔

پہلے بیج کی ٹریننگ آئندہ ہفتے سے شروع کی جائے گی۔ پولنگ عملہ کے پہلے بیج کی 3 روزہ تربیت ہفتہ اتوار پیر کو جاری رہے گی۔ دوسرے بیج کی تربیت منگل بدھ اور جمعرات کو ہوگی۔ الیکشن کمیشن کے ماسٹر ٹرینرز پولنگ عملہ کو تربیت دینگے۔

پولنگ عملہ کو کنڈکٹ الیکشنز پر تربیت دی جائے گی۔ چاروں صوبوں کے سینئر آفیسرز کو بھی تربیت دی جائے گی۔ الیکشن کمیشن نے سینٹ انتخابات کے لئے ریٹرننگ آفیسرز اور پولنگ عملہ کی تعیناتی پر کام شروع کردیا۔

سینٹ انتخابات متناسب نمائندگی اور سنگل ٹرانسفر ایبل ووٹ کی بنیاد پر ہونگے۔ سیکرٹ یا اوپن ووٹنگ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ریفرنس کے فیصلہ کے بعد ہوگا۔ سینٹ انتخابات 48 نشستوں پر ہونگے۔

پنجاب سندھ میں 11 گیارہ بلوچستان خیبر پختونخوا میں 12 بارہ نشستوں پر ووٹنگ ہوگی۔ اسلام آباد کی دو سینیٹ نشستوں پر پولنگ ہوگی۔