Thursday, March 28, 2024

فضل الرحمن نے فرنٹ مینز کے ذریعے اربوں کی جائیدادیں بنائیں، فردوس عاشق

فضل الرحمن نے فرنٹ مینز کے ذریعے اربوں کی جائیدادیں بنائیں، فردوس عاشق
January 23, 2021

لاہور (92 نیوز) معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں، فضل الرحمن جدید دور کے وہ کرپٹ جادوگر ہیں جس نے دین کے نام پر جمع کئے چندے کے پیسے سے اربوں کی جائیدادیں فرنٹ مینز کے ذریعے بنائیں۔

انہوں نے ہفتہ کے روز ٹویٹ پیغام میں کہا، ہر دور میں عوام کو ورغلانے والے مولانا کی سیاست مفاد پرستی اور فساد سے لتھڑی پڑی ہے۔ مولانا اربوں کی کرپشن بچانے کیلئے ملکی جڑیں کھوکھلی کرنے پر بضد ہیں۔

فردوس عاشق نے لکھا کہ مولانا اور پی ڈی ایم کے شور شرابے اور آہ و بکا کی اصل وجہ انکے سیاہ کرتوت اور کرپشن کے وہ پہاڑ ہیں جسکے بچاؤ کیلئے یہ ٹولہ دربدر ٹکریں مار رہا ہے۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ کپتان کی حکومت میں انکی چیخیں مزید بلند ہونگی کیونکہ ملکی دولت بھیڑیوں کی طرح لوٹنے والوں سے پائی پائی کا حساب لینا پی ٹی آئی کے منشور کا حصہ ہے۔