Tuesday, April 23, 2024

وفاق اور پنجاب کا منشیات فروشوں کیخلاف مشترکہ کریک ڈاؤن کا فیصلہ

وفاق اور پنجاب کا منشیات فروشوں کیخلاف مشترکہ کریک ڈاؤن کا فیصلہ
January 22, 2021

لاہور (92 نیوز) پنجاب میں منشیات فروشوں کے خلاف مشترکہ کریک ڈاؤن کا فیصلہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنے کہا کہ بعض عناصر مخصوص ایجنڈے کے تحت اداروں کو نشانہ بنا رہے ہیں، ہم قومی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔

وفاق اور پنجاب نے صوبے میں منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف مشترکہ کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا۔

وزیر نارکوٹکس کنٹرول بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ متعلقہ محکمےانسداد منشیات فورس کی معاونت کریں گے، ملاقات میں منشیات کے دھندے کے خاتمے کیلئے مربوط حکمت عملی کے تحت مشترکہر اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔

سردارعثمان بزدارسے جرمن سفیربرن ہارڈاسٹیفن کی ملاقات بھی ہوئی ، جس میں باہمی دلچسپی،دوطرفہ تعلقات اورمختلف شعبوں میں تعاون پرتبادلہ خیال کیا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ مختلف شعبوں کی بہتری کے لئے جرمنی کے تجربے اور مہارت سے استفادہ کریں گے۔

جرمن سفیر نے پنجاب میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا بھی اظہار کیا۔