Friday, April 26, 2024

بھارتی فورسز کی چڑی کوٹ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ، 18 سالہ لڑکی شدید زخمی

بھارتی فورسز کی چڑی کوٹ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ، 18 سالہ لڑکی شدید زخمی
January 22, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) بھارتی فورسز نے چڑی کوٹ سیکٹر پر شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ کی، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 18 سالہ لڑکی شدید زخمی ہوگئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز کی لائن آف کنٹرول پر فائر بندی انتظام کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ بھارتی فورسز نے چڑی کوٹ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی فورسز نے خودکار ہتھیاروں اور بھاری توپ خانے سے پولاس گاؤں کو نشانہ بنایا۔ بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 18 سالہ انصا صدیقی شدید زخمی ہوگئی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جانب سے بھارتی فورسز کو تابڑ توڑ جواب دیا گیا۔ پاک فوج نے فائرنگ کرنے والی بھارتی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔