Friday, April 26, 2024

پولیس،رینجرز پر دستی بم حملوں کے احکامات افغانستان سے ملے،گرفتار دہشتگرد کا انکشاف

پولیس،رینجرز پر دستی بم حملوں کے احکامات افغانستان سے ملے،گرفتار دہشتگرد کا انکشاف
January 21, 2021

کراچی (92 نیوز)سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتار سندھ ریولوشن آرمی کے دہشتگرد ’’سرکش علی ‘‘ عرف سنی " نے دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات کئے ،تفتیشی حکام کو بتایا پولیس اور رینجرز پر دستی بم حملوں کے احکامات افغانستان سے ملے ۔

سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتار ایس آر اے کے گرفتار دہشت گرد سرکش علی عرف سنی نے دوران تفتیش اہم  انکشافا ت کردئیے، کہا کہ کراچی اور سندھ کےدوسرے شہروں میں پولیس اور رینجرز پر دستی بم حملوں کے احکامات افغانستان میں موجود اصغر شاہ نامی شخص نے دیے لڑنے اور جدید اسلحہ چلانے کی تربیت افغانستان اور بلوچستان میں حاصل کی۔

گرفتار دہشت گرد نے دوران تفتیش مزید بتایا کہ پولیس اور رینجرز اہلکاروں پر حملوں کے احکامات ملنے کے بعد اس نےاپنے ساتھیوں کے ہمراہ ریکی کی اور ٹارگٹ میپ تیار کیا جبکہ وہ کراچی اور سندھ کے دیگر شہروںمیں رہنے والے کم عمر لڑکوں کا برین واش کرکے بلوچستان تربیت کے لئے بھیجتا تھا اور اس کے بارہ سے زائد دوست اور ساتھی ایس آر اے کے لئے کام کرچکے ہیں ۔

دہشت گرد نے انکشاف کیا کہ کراچی اور دیگر شہروں میں پولیس رینجرز پر حملوں میں ملوث چار ساتھیوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے ،جبکہ ایس آر اے کا سوشل میڈیا ونگ بہت سرگرم ہے اور ملک مخالف مواد سوشل میڈیا پر ڈالتا ہے۔