Tuesday, March 19, 2024

وزیراعظم سے وزیرِداخلہ کی ملاقات، اپوزیشن کے احتجاج، سکیورٹی انتظامات پر بریفنگ

وزیراعظم سے وزیرِداخلہ کی ملاقات، اپوزیشن کے احتجاج، سکیورٹی انتظامات پر بریفنگ
January 19, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان سے وزیرِداخلہ شیخ رشید نے ملاقات کی۔ وزیرداخلہ نے وزیراعظم کو اپوزیشن کے احتجاج اور امن وامان کیلئے کیے گئے انتظامات پر بریفنگ دی۔

اِدھر وزیر داخلہ شیخ رشید نے بتایا کہ وہ خود الیکشن کمیشن آف پاکستان کے باہراپوزیشن کے احتجاج کی نگرانی کریں گے۔ اس مقصد کے لئے ایک کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر کڑی نگرانی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پی ڈی ایم احتجاج کو پُرامن رکھیں گے۔