Wednesday, April 24, 2024

مخالفین کی سیاست کی بنیاد ہی فارن فنڈنگ پر ہے، فرخ حبیب

مخالفین کی سیاست کی بنیاد ہی فارن فنڈنگ پر ہے، فرخ حبیب
January 18, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پی ٹی آئی کے رہنماء فرخ حبیب کہتے ہیں مخالفین کی سیاست کی بنیاد ہی فارن فنڈنگ پر ہے۔ یہ کس منہ سے الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کرنے آرہے۔

الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ن لیگ الیکشن کمیشن اسکروٹنی کمیٹی کے سامنے ایک بار پھر اپنے فنڈز کے ذرائع پیش نہ کرسکی۔ فنڈنگ کا ریکارڈ جمع نہ کرانے والی ن لیگ اور پیپلزپارٹی کس منہ سے احتجاج کرنے آرہے ہیں، کیا یہ این آر او لینے کی تیاری ہے؟۔

اُن کا کہنا تھا یہ چوری اور سینہ زوری کرتے ہیں، جندال سے تو آپ کی دوستی ہے،اسٹیل ملز کے آپ کے کاروبار ہیں، انہوں نے منی لانڈرنگ اور ٹی ٹیز کے ذریعے پیسہ اکٹھا کیا۔

انہوں نے کہا جو طریقہ واردات احسن اقبال بتاکرگئے ہیں یہ طریقہ واردات ان کا ہے، ان کو ہر کوئی اپنی طرح چور نظر آتا ہے، پاناما رانی جو احتجاج کرنے آرہی ہیں وہ ان کیخلاف ہی ہوجانا ہے۔ بلاول سمجھ دار ہیں، وہ کل نہیں آرہے، انہیں سمجھ آگئی ہے اس کیس میں کچھ نہیں ہے۔

فرخ حبیب بولے کہ جوان سے ذرائع معلوم کیے جا رہے ہیں وہ میری خواہش نہیں۔ جس نے کیش میں پیسے پکڑائے ہیں اس فرشتے کا نام بھی بتا دیں۔ ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے الیکشن کمیشن میں اپنا ریکارڈ جمع نہیں کرایا۔ صرف پی ٹی آئی جواب دہ نہیں،آپ بھی پاکستان پر تین تین مرتبہ حکومت کرچکے ہیں، ن لیگ کی سیاست کی بنیاد ہی فارن فنڈنگ پر ہے۔