Friday, April 19, 2024

کورونا کی دوسری لہرکی شدت کم ہو رہی ہے، یاسمین راشد

کورونا کی دوسری لہرکی شدت کم ہو رہی ہے، یاسمین راشد
January 18, 2021

لاہور (92 نیوز) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کہتی ہیں کورونا کی دوسری لہرکی شدت کم ہو رہی ہے، ضلع کی سطح پر یقینی بنایا ہے کہ ویکسین کی اسٹوریج ہو۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، ابھی ویکسین پاکستان نہیں آئی، پنجاب میں کورونا ویکسین کے لیے637 سٹاف ممبر کی ٹریننگ ہو گئی ہے۔ تقریبا 5 لاکھ کے قریب ہیلتھ ورکرز کو ویکسین لگے گی۔ دوسرے مرحلے میں 65 سال سے اوپر افراد کو لگے گی۔ 250 ملین ڈالر ویکسین کے لیے رکھے ہوئے ہیں۔ پچھلی حکومتوں نے آج تک نہیں سوچا کہ ویکسینز کے لیے بھی انویسٹمنٹ کرنی چاہیے۔ 7 کمپنیز کیساتھ گورنمنٹ کے معاملات چل رہے ہے۔

اُن کا کہنا تھا 24 ہزار ٹیسٹ روزانہ کرسکتے ہیں، آج 560 نئے مریضوں کی تشخیص ہوئی ہے، کیسز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 49 ہزار 782 ہے۔ 4 ہزار 4 سو بتیس اب تک اموات ہو چکی ہیں۔ کورونا سے اب تک 1 لاکھ 34 ہزار 489 لوگ صحتیاب ہو چکے۔

اُنہوں نے کہا کہ پنجاب نے ٹوٹل ٹیسٹ 27 لاکھ 30 ہزار 722 کیے ہیں، لاہور میں سب سے زیادہ پھیلاؤ ہے، پنجاب میں کورونا متاثرین باقی صوبوں کی نسبت کم ہیں۔

صوبائی وزیر صحت نے کہا، پورے پنجاب کو ہم صحت سہولت کارڈ کی سہولت دینی ہے۔ اب تک 52 لاکھ افراد کو پنجاب میں یہ کارڈز دیئے جا چکے ہیں۔ 2 کروڑ بائیس لاکھ فیملیز کو پنجاب میں کارڈ دیئے جائیں گے، سالانہ 60 ارب لاگت آئے گی۔ ہر انسان کو کارڈ میں 7 لاکھ 20 ہزار کی سہولت ملے گی۔

اُن کا مزید کہنا تھا کل دکھ ہوا جب مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہم باتیں کرتے ہین اور اینٹیں نہیں لگاتے۔ سعد رفیق یا مریم نے جب گننی ہیں تو انہیں کہیں آئیں میں آپکو اینٹیں گنوا دیتی ہوں۔جو اینٹوں کے ڈھیر آپ چھوڑ کر گئے تھے ان کو بھی ہم بنوا رہے ہیں۔ کہا کہ ہم نو کالجز اسپتال بنا رہے ہیں، وزیر آباد کارڈیالوجی اسپتال کو یہ چودھری پرویز الہی کے نام کی وجہ سے نہیں چلا رہے تھے، ہم نے اسے بھی 50 کروڑ دیکر چلایا ہے۔