Friday, March 29, 2024

سکیورٹی فورسز کا جنوبی وزیرستان میں کامیاب آپریشن ، دو دہشتگرد ہلاک

سکیورٹی فورسز کا جنوبی وزیرستان میں کامیاب آپریشن ، دو دہشتگرد ہلاک
January 18, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں خفیہ اطلاعات پر کامیاب آپریشن کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے شدید تبادلے میں دو دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیر ستان کے علاقے نرگوسا میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس  بنیادوں پر آپریشن کیا ۔ فائرنگ کے تبادلے میں  دو دہشتگرد ہلاک ہو گئے جب کہ  ایک کو زخمی  حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں عثمان علی اور  وحید لشتائی کالعدم تحریک طالبان سجنا گروپ کے سرگرم رکن تھے ، دہشتگرد بارودی سرنگیں بنانے کے ماہر اور  دہشتگردوں کو تربیت دیتے تھے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد عثمان 14 اکتوبر 2020 کو سکیورٹی فورسز پر حملے میں ملوث تھا ، اس حملے میں کیپٹن عمر چیمہ ، دو جے سی اوز اور تین سپاہیوں نے جام شہادت نوش کیا جب کہ چر اہلکار زخمی ہوئے تھے ۔

دہشتگرد عچمان لدھا کے علاقے محسود آباد کا رہائشی تھا ، وہ 2016 ، 2019 اور 2020 میں سکیورٹی فورسز پر بارودی سرنگ کے حملوں اور  سکیورٹی چیک پوسٹوں پر فائرنگ میں بھی ملوث تھا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق دہشتگرد وحید  لشتائی کا تعلق جنوبی وزیرستان کے علاقے مندیٹا سے تھا ، وہ بارودی سرنگیں بنانے اور دہشتگردوں کی تربیت کا مار تھا ۔ دہشتگرد وحید لشتائی  2008،9،11 اور 2017 میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹس پر حملوں میں ملوث تھا ۔

آپریشن میں حصہ لینے والے سکیورٹی فورسز کے جوان محفوظ رہے ، مقامی آبادی نے کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کی تعریف کرتے ہوئے  دہشتگردی کے کاتمے کیلئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔