Saturday, April 27, 2024

فٹبال لیگز، بارسلونا کو شکست، مانچسٹر سٹی، ٹوٹنہم اور انٹر میلان کی فتوحات

فٹبال لیگز، بارسلونا کو شکست، مانچسٹر سٹی، ٹوٹنہم اور انٹر میلان کی فتوحات
January 18, 2021

بارسلونا (92 نیوز) ہسپانوی سپر کپ فائنل میں بارسلونا کو شکست، اسٹار فٹبالر میسی کو 753 ویں میچز کے بعد پہلی بار ریڈ کارڈ دکھایا گیا۔ انگلش پریمئیر لیگ میں مانچسٹر سٹی اور ٹوٹنہم نے اپنے میچ جیت لیے۔ اٹالین فٹبال لیگ میں انٹر میلان نے یوونٹس کو دو صفر سے ہرا دیا۔

دنیا بھر کی فٹبال لیگ میں ایکشن سے بھرپور مقابلے جاری، ہسپانوی سپر کپ کے فائنل میں بارسلونا کو شکست ہو گئی، ایتھلیٹک بلباؤ نے بارسلونا کو تین دو سے شکست دے دی۔

بارسلونا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی کو 753ویں میچز کے بعد پہلی بار ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر کیا گیا۔

انگلش پریمیئر لیگ میں لیورپول اور مانچسٹریونائٹیڈ کا میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا ،،دونوں ٹیموں نے گول کرنے کے کئی مواقع ضائع کیے۔

ایک اور میچ میں مانچسٹر سٹی نے کرسٹل پیلس کو چار صفر سے شکست دے دی، فاتح ٹیم کی جانب سے جون اسٹون نے دو ،گنڈوگان اور اسٹرلنگ نے ایک ایک گول کیا۔

ٹوٹنہم نے شیفلیڈیونائٹیڈ کے خلاف تین ایک سے کامیابی حاصل کی ،،فاتح ٹیم کے آرئیر،ہیری کین،نومبلی نے ایک ایک گول کیا۔

پریمیئر لیگ پوائنٹس ٹیبل پرمانچسٹریونائٹیڈ پہلی پوزیشن پرپہنچ گئی، مانچسٹر سٹی دوسرے جبکہ لیسسٹرسٹی تیسرے نمبر پر ہے۔

اٹالین فٹبال لیگ میں انٹر میلان نے یوونٹس کو دو صفر سے ہرا دیا، انٹر میلان کے وائیڈل اور باریلا نے ایک ایک گول کیا۔