Thursday, April 18, 2024

دو ماہ بعد ملک بھر میں آج سے نویں سے 12 ویں کلاس تک کے اسکول کھل گئے

دو ماہ بعد ملک بھر میں آج سے نویں سے 12 ویں کلاس تک کے اسکول کھل گئے
January 18, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) دو ماہ بعد ملک بھر میں آج سے نویں سے 12 ویں کلاس تک کے اسکول کھل گئے۔ تعلیمی اداروں میں کورونا ایس اوپیز پر عمل کیا گیا۔ طلبا کا درجہ حرارت چیک اور ہاتھوں کو سینی ٹائز کیا گیا۔

دو ماہ بعد ملک بھر میں تعلیمی اداروں کی رونقیں بحال ہو گئیں۔ نویں سے بارہویں جماعت تک تدریسی عمل کا  آغاز ہوگیا ہے۔ طلباء سکولوں اور کالجز میں پہنچے تو اساتذہ  نے انہیں  ویلکم  بیک ٹو سکول کہا۔

تعلیمی اداروں میں داخلے سے پہلے تمام طلباء اور اساتذہ  کا ٹمپریچر چیک  کیا گیا۔ تمام کلاسز کےآدھے طلباء پہلے تین دن جبکہ باقی طلباء اگلے تین دن سکول یا کالجز میں جائیں گے۔ طلباء کیلئے ماسک پہننا اور سماجی فاصلے سمیت کرونا ایس او پیز پر سختی سےعملدرآمد کیا جارہا ہے۔ سکول اور کالجز کھلنے پر طلباء انتہائی پرجوش دکھائی دے رہے ہیں۔

پہلی سے آٹھویں تک  تدریسی عمل کا  آغاز یکم فروری سے ہو گا۔ تمام یونیورسٹیز بھی یکم فروری سے کھلیں گے۔ کورونا وائرس کی دوسری لہر کے باعث تعلیمی اداروں کو دوسری بار بند کرنا پڑا تھا۔