Thursday, April 25, 2024

قطر میں سعودی سفارت خانہ جلد کھول دیا جائے گا، سعودی وزیر خارجہ

قطر میں سعودی سفارت خانہ جلد کھول دیا جائے گا، سعودی وزیر خارجہ
January 17, 2021

ریاض (92 نیوز) سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرہان نے کہا قطر میں سعودی سفارت خانہ جلد کھول دیا جائے گا۔

فیصل بن فرہان نے کہا انتظامی معاملات کو حتمی شکل دیتے ہوئے جلد سفارتی تعلقات باقاعدہ طور پر بحال کر دیئے جائیں گے۔ امریکی ثالثی میں ہونے والی ایک ڈیل کے نتیجے میں خلیجی ممالک کے اختلافات کو دور کیا گیا ہے۔

دو ہزار سترہ کے وسط میں سعودی عرب کے ساتھ ساتھ مصر، بحرین اور متحدہ عرب امارات نے بھی قطر کا بائیکاٹ کر دیا تھا۔ الزام عائد کیا گیا تھا کہ دوحہ حکومت دہشت گردی کی فنڈنگ روکنے میں ناکام ہو گئی ہے۔