Friday, April 26, 2024

پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ سیریز، آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا

پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ سیریز، آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا
January 16, 2021

لاہور (92 نیوز) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ سیریز میں علیم ڈار اور احسن رضا آن فلیڈ امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے ،علیم ڈار اور احسن رضا پہلی بار ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ میچ میں امپائرنگ کریں گے ۔آصف یعقوب اور راشد ریاض تھرڈ اور  ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شوزب رضا فورتھ امپائر کے فرائض انجام دیں گے۔ جاوید ملک ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی میں میچ ریفری کے فرائض سرانجام دیں گے۔

واضح رہے کہ علیم ڈار انٹرنیشنل ٹیسٹ  اور ون ڈے میچز کو سپروائز کرنے والے امپائر کا ریکارڈ رکھتے ہیں ۔ علیم ڈار نے جنوبی افریقہ کے روڈی کورٹزن کا209 ون ڈے میچ سپروائز کرنے کا عالمی ریکارڈ توڑ ا تھا ، جس کے بعد ان کا ریکارڈ بنانے کا سلسلہ جاری ہے ۔

 پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دو نومبر 2020 کو کھیلا جانے والا ون ڈے علیم ڈار کا 210 واں ایک روزہ میچ  تھا،جس میں وہ آن فیلڈامپائر تھے۔

علیم ڈار نے 12 دسمبر 2019 کو  آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے مابین پرتھ میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ میں قدم  رکھتے ہی استیو بکنر کا سب سے زیادہ ٹیسٹ میچز میں  امپائرنگ کرنے کے ریکارڈ کو پاش پاش کیا تھا۔

علیم ڈار نے اپنے کیرئیر کا آغاز بطور امپائرون ڈے میچز میں سال 2000 میں سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز میں جبکہ ٹیسٹ میچز میں بنگلہ دیش اور انگلینڈ کے درمیان ڈھاکا ٹیسٹ  سے کیا تھا ۔

علیم ڈار نے کہا کہ اپنے کیرئیر میں  کچھ انتہائی یادگار میچز دیکھے، ان میں برائن لارا کی ٹیسٹ کرکٹ میں 400 ناٹ آؤٹ کی اننگز اور 2006  میں جنوبی افریقہ کی جانب سے ون ڈے میں آسٹریلیا کے 434 رنز کا حصول بھی شامل تھا۔