Friday, March 29, 2024

بھارتی حکومت نے حریت رہنماؤں کے عدالتی قتل کا منصوبہ بنا رکھا ہے، مشعال ملک

بھارتی حکومت نے حریت رہنماؤں کے عدالتی قتل کا منصوبہ بنا رکھا ہے، مشعال ملک
January 16, 2021

سری نگر (92 نیوز) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے بھارتی حکومت نے حریت رہنماؤں کے عدالتی قتل کا منصوبہ بنا رکھا ہے۔ تحریک آزادی کو کچلنے کیلئے جھوٹے مقدمات بنائے جا رہے ہیں۔

مشعال ملک نے اپنے بیان میں کہا یاسین ملک تہاڑ جیل میں شدید علیل، ادویات بھی فراہم نہیں کی جا رہیں۔ یسین ملک بھارتی ظلم کے سامنے پہلے جھکے نہ اب جھکنے والے ہیں۔

انہوں نے کہا، کشمیریوں کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی۔دنیا کے ایوانوں میں بھارتی مظالم کے خلاف آوازیں گونج رہی ہیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا تہاڑ جیل میں یسین ملک کی جان کو خطرہ ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ سے اپیل کی کہ ان کےشوہر کی رہائی کیلئے مؤثر کردار ادا کریں۔