Friday, March 29, 2024

اٹالین فٹبال لیگ میں لازیو، جرمن فٹبال لیگ میں یونین برلن کی فتح

اٹالین فٹبال لیگ میں لازیو، جرمن فٹبال لیگ میں یونین برلن کی فتح
January 16, 2021

روم (92 نیوز) اٹالین فٹبال لیگ میں لازیو نے روما کو تین صفر سے دھول چٹائی۔ جرمن فٹبال لیگ میں یونین برلن نے لیور کوسن کو ایک صفر سے مات دے دی۔

دنیا بھر کی فٹبال لیگز میں ایکشن سے بھر پور مقابلے جاری ہیں، ٹیموں کی پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر قبضہ جمانے کی جنگ میں تیزی آگئی۔

اٹالین فٹبال لیگ میں لازیو اور روما کی ٹیمیں مد مقابل ہوئیں، لازیو کی ٹیم آغاز سے ہی حریف ٹیم پر چھائی رہی اور روما کو کھل کر کھیلنے کا موقع فراہم نہ کیا، لازیو نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے تین صفر سے میچ اپنے نام کیا۔

جرمن فٹبال لیگ میں لیور کوسن اور یونین برلن کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں، لیور کوسن نے کھیل کے اختتام سے دو منٹ قبل گول اسکور کر کے ایک صفر سے کامیابی سمیٹی۔