Friday, April 26, 2024

انڈونیشیا میں زلزلے سے تباہی، 35 افراد ہلاک، سیکڑوں زخمی، عمارتیں زمین بوس

انڈونیشیا میں زلزلے سے تباہی، 35 افراد ہلاک، سیکڑوں زخمی، عمارتیں زمین بوس
January 15, 2021

جکارتہ (92 نیوز) انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی میں 6.2 شدت کے زلزلے نے تباہی مچا دی، زلزلے سے 35 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہو گئے، اسپتالوں سمیت درجنوں عمارتیں زمین بوس ہوگئیں، مغربی سولاویسی کا گورنر ہاؤس بھی تباہ ہو گیا۔

زمین نے کروٹ لی اور پلک جھپکتے ہی سب کچھ تہس نہس ہو گیا۔ انڈونیشیا میں 6.2 شدت کے زلزے نے تباہی کی داستان رقم کردی۔

مغربی سولاویسی میں ہر طرف تباہی کے مناظر ہیں، مرکزی اسپتال سمیت درجنوں عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔ گورنر کا دفتر بھی تباہ ہو گیا، زلزلے کے باعث کئی افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوئے، لوگوں کی بڑی تعداد اب بھی ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں، زلزلے سے ہونے والی تباہی کے باعث ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں۔