Saturday, April 27, 2024

ماضی میں جان بوجھ کر احتساب کے اداروں کو مضبوط نہیں ہونے دیا گیا ، بابر اعوان

ماضی میں جان بوجھ کر احتساب کے اداروں کو مضبوط نہیں ہونے دیا گیا ، بابر اعوان
January 15, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) بابر اعوان نے کہا ماضی میں جان بوجھ کر احتساب کے اداروں کو مضبوط نہیں ہونے دیا گیا۔

این آر او دینے اور احتساب کے اداروں پر تالے ڈالنے پر کوئی بات نہیں ہو گی۔ حکومت نے دو شرائط بتا کر اپوزیشن کو ادارہ جاتی اصلاحات پر بات چیت کی دعوت دے دی۔ بابراعوان نے کرپشن الزامات کا سامنا کرنے والوں کو عدالتوں کے سامنے سرنڈر کرنے پر زور دیا۔

سینٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ ماضی میں جان بوجھ کر احتساب کے اداروں کو مضبوط نہیں ہونے دیا گیا۔ پاکستان میں ادارے بنے لیکن کبھی چلنے نہیں دیئے گئے اور مضبوط نہیں ہونے دیئے گئے۔ آج ادارے فعال ہیں اس لیے کہ کسی جگہ پر این آر او نہیں دیا جائے گا۔ معیشت چلنا شروع ہو گئی ہے۔ پاکستان میں عدالتوں کے سامنے سب کو سرنڈر کرنا چاہیے۔ سب کو بے گناہی عدالتوں میں ثابت کرنی چاہیے۔