بھارتی فورسز کی ایل او سی دیوا سیکٹر پر پھر سیز فائر کی خلاف ورزی، سپاہی نبیل لیاقت شہید
راولپنڈی (92 نیوز) بھارتی فورسزکی جانب سے کنٹرول لائن پر پھر سیز فائر کی سنگین خلاف ورزی کی گئی ، دیوا سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ سے سپاہی نبیل لیاقت شہید ہو گیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سپاہی نبیل شہید کی عمر 28 برس تھی جبکہ تعلق گجر خان سے تھا ۔ پاک فوج نے بھارتی فائرنگ کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دیکر دشمن کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا ۔