Friday, April 26, 2024

کراچی کے علاقے شیرشاہ میں ڈکیتی ، ملزمان نے شہری سے 7 لاکھ روپے لوٹ لیے

کراچی کے علاقے شیرشاہ میں ڈکیتی ، ملزمان نے شہری سے 7 لاکھ روپے لوٹ لیے
January 14, 2021

کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے شیرشاہ میں ڈکیتی کی واردات ہوئی۔ چار ملزمان نے شہری سے 7 لاکھ روپے لوٹ لیے۔

کراچی میں ڈکیتوں کو لگام نہیں ڈالی جا سکی۔ گزشتہ روز شیر شاہ کالونی میں 4 مسلح لٹیروں نے شہری سے 7 لاکھ روپے چھین لیے۔ 92 نیوز کو موصول تصویر میں ایک موٹرسائیکل پر 2 لٹیروں کو دیکھا جاسکتا ہے جن میں سے ایک ملزم کے ہاتھ میں اسلحہ بھی واضح نظر آرہا ہے۔

لوٹ مار کے بعد ملزمان نے فائرنگ کرکے شہری کو زخمی بھی کیا تھا۔