Saturday, April 27, 2024

انسداد پولیو مہم کا تیسرا روز ، محکمہ صحت کی ٹیمیں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے میں مصروف

انسداد پولیو مہم کا تیسرا روز ، محکمہ صحت کی ٹیمیں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے میں مصروف
January 13, 2021

لاہور (92 نیوز) ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کا تیسرا روز ہے۔ محکمہ صحت کی ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلارہی ہیں۔ مہم کے دوران کورونا ایس او پیز کا بھی خیال رکھا جارہا ہے۔

مہلک وائرس پر قابو پانے کیلئے حکومت متحرک ہو گئی۔ قومی انسداد پولیو مہم تیسرے روز بھی  جاری ہے۔ 4 کروڑ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف  مقرر کیا گیا ہے۔ 2لاکھ 85 ہزار پولیو ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو قطرے پلا رہے ہیں۔

ویکسین کے ساتھ بچوں کو وٹامن اے  کی ڈوز بھی  دی جارہی ہے۔ پنجاب میں 2 کروڑ، سندھ میں 90 لاکھ، خیبرپختونخوا میں 71 لاکھ ، بلوچستان  میں 24 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔