Thursday, April 25, 2024

داعش کیلئے کراچی سے فنڈنگ، سی ٹی ڈی نے فرانزک رپورٹ کے بعد مقدمہ درج کرلیا

داعش کیلئے کراچی سے فنڈنگ، سی ٹی ڈی نے فرانزک رپورٹ کے بعد مقدمہ درج کرلیا
January 12, 2021

کراچی (92 نیوز) داعش کے لیے کراچی سے فنڈنگ کا انکشاف ہوا ہے، سی ٹی ڈی نے فرانزک رپورٹ کے بعد مقدمہ درج کرلیا، تحقیقات بھی شروع کردی ہے۔

کراچی میں داعش کے لیے فنڈنگ کا انکشاف ہوا ہے، سی ٹی ڈی نے فرانزک رپورٹ کے بعد مقدمہ درج کرلیا۔ دسمبر 2020 میں عمر بن خالد کو طارق روڈ کے قریب سے حراست میں لیا گیا۔ ثبوت نہ ملنے پر ملزم کو ذاتی مچلکے پر رہا کردیا گیا تھا۔

موبائل فونز کا فرانزک کرایا گیا، ڈیجیٹل فرانزک رپورٹ میں ملزم اور اس کے ساتھیوں کے خلاف شواہد مل گئے۔ ملزم کے ساتھ ضیاء، اویس اور جنید بھی مقدمے میں نامزد ہیں۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے داعش کے لیے فنڈنگ کی، جو شام اور پاکستان میں دہشتگردی کے لیے استعمال ہوئی، سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائیگا۔