Saturday, April 20, 2024

چودھری پرویز الٰہی سے عظمیٰ کاردار اور علی جدون کی ملاقاتیں، سیاسی معاملات پر غور

چودھری پرویز الٰہی سے عظمیٰ کاردار اور علی جدون کی ملاقاتیں، سیاسی معاملات پر غور
January 11, 2021

لاہور (92 نیوز) اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے چیئرپرسن پنجاب اسمبلی سٹینڈنگ کمیٹی جینڈر مین سٹریمنگ اینڈ وومن ڈویلپمنٹ عظمیٰ کاردار اورچیئرمین قومی اسمبلی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن علی خان جدون کی ملاقاتیں، سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے چیئرپرسن پنجاب اسمبلی سٹینڈنگ کمیٹی جینڈر مین سٹریمنگ اینڈ وومن ڈویلپمنٹ عظمیٰ کاردار اورچیئرمین قومی اسمبلی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن علی خان جدون نےملاقات کی اورسیاسی ملاقات اورباہمی دلچسپی کے اُمور پر تبادلہ خیال کیا۔

اِس موقع پر چودھری پرویزالہٰی نے کہا کہ کسی ملک میں جمہوریت اس وقت تک مکمل نہیں ہوتی جب تک ایوانوں میں عورتوں کی نمائندگی نہ ہو۔ چیئرپرسن عظمیٰ کاردار نے سٹینڈنگ کمیٹی کی پنجاب اسمبلی میں کارکردگی، سیف سٹی اتھارٹی وومن پروٹیکشن ایپ، وومن سمٹ پروگرام کی رپورٹیں پیش کیں۔

چودھری پرویزالہٰی نے علی خان جدون سے بات چیت میں کہا قومی اسمبلی اسٹینڈنگ کمیٹی کے کیے جانے والے اقدامات پر آپ کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔

علی خان جدون کہنے لگےبطور اسپیکر پنجاب اسمبلی آپ اسمبلی کی کارروائی بڑے احسن انداز میں چلا رہے ہیں۔