Friday, April 26, 2024

آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز ، کراچی کے نجی اسپتال میں ٹیسٹ کرائے گئے

آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز ، کراچی کے نجی اسپتال میں ٹیسٹ کرائے گئے
January 11, 2021

کراچی (92 نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری درخواست ضمانت پر سماعت سے قبل پھر بیمار پڑ گئے۔ کراچی کے نجی اسپتال میں ان کے مختلف ٹیسٹ کرائے گئے۔

 ادھر جعلی اکاؤنٹس کیسز میں آصف زرداری کی کل حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی گئی۔ آصف علی زرداری کے وکیل ملک جاوید اقبال وینس نے درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ گزشتہ روز سینے میں درد کی وجہ سے ضیاء الدین اسپتال گیا جہاں داخل کر لیا گیا، بیماری کے باعث پیش نہیں ہو سکتا، حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کل 8 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کیس میں آصف زرداری کی درخواست ضمانت پر سماعت کرے گی۔