Friday, April 26, 2024

جنسی ہراسگی کیس ، علی ظفر اور پنجاب حکومت کو باضابطہ نوٹس جاری

جنسی ہراسگی کیس ، علی ظفر اور پنجاب حکومت کو باضابطہ نوٹس جاری
January 11, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) سپریم کورٹ نے جنسی ہراسگی کیس میں میشا شفیع کی اپیل سماعت کیلئے منظور کر لی۔ علی ظفر اور پنجاب حکومت کو باضابطہ نوٹس بھی جاری کر دیئے۔

جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے میشا شفیع کی اپیل کی سماعت کی۔ گلوکارہ کے وکیل نے دلائل دیئے کہ لاہورہائیکورٹ نے قراردیا کہ ہراسگی کی شکایت صرف متعلقہ ادارے کے ملازمین کر سکتے۔ ہراسگی قانون کے تحت کسی کیخلاف شکایت کیلئے شکایت کنندہ کا اس کا ملازم ہونا ضروری نہیں۔ علی ظفر کے وکیل کا کہنا تھا کہ وفاقی محتسب اور لاہورہائیکورٹ میشا شفیع کی درخواست خارج کر چکی۔ عدالت کیس کے میرٹس کو نہ دیکھے۔

جسٹس مشیر عالم نے ریمارکس دیئے کہ میشا شفیع کے وکیل کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات غور طلب ہیں۔ عدالت نے سماعت غیرمعینہ مدت کے ملتوی کر دی۔