Friday, April 19, 2024

بجلی بریک ڈاؤن نے سوشل میڈیا کو بحث کا سامان مہیا کردیا

بجلی بریک ڈاؤن نے سوشل میڈیا کو بحث کا سامان مہیا کردیا
January 10, 2021

اسلام آباد ( 92 نیوز) بجلی بریک ڈاؤن نے جہاں شہریوں کو مشکلات میں مبتلا کیا وہیں سوشل میڈیا صارفین کو بھی موقع فراہم کیا کہ وہ مزے مزے کے کمنٹس کریں،بلیک آؤٹ ساری رات پاکستان میں ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کرتا رہا۔

بریک ڈاؤن نے سوشل میڈیا کے لئے بحث کا سامان مہیا کردیا، پورا پاکستان اندھیرے میں ڈوب گیا مگر سوشل میڈیا صارفین نے طوفان بھرپا کررکھا تھا۔
ایک صارف نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا پاور بریک ڈاؤن میری آن لائن کلاس کے وقت کیوں نہیں ہوا، مبین نامی صارف نے طنز کیا کہ ملک ری اسٹارٹ ہورہاہے آپ نے گھبرانا نہیں۔

ایک صارف نے بجلی کی بحالی پرلکھا سب سے پہلے موٹر چلاؤ بجلی آگئی ہے، صبا نے دل کی بات کرتے ہوئے کہا جب زندگی میں ہی اندھیرا ہو تو ملک بھر میں بلیک آؤٹ کی کس کو پرواہ ہے۔

عدنان نامی صارف نے تو حدہی کردی ایک روتی ہوئی خاتون کی تصویر شیئر کی اور لکھا واپڈا کی کال آئی ہے بجلی نہیں رہی۔

ایک زیراللہ نامی صارف نے بلیک آؤٹ کی وجہ یہ بتائی نواز شریف نے اپنی بجلی واپس لے لی ہے ۔ مائرہ آفریدی نے حکومت پر طنز کرتے ہوئے لکھا آخر کار عمران خان نے نئے پاکستان میں نائٹ موڈ متعارف کرادیا ہے۔