Friday, April 26, 2024

خود بجلی بحالی کے کام کی نگرانی کر رہا ہوں، وزیر توانائی عمر ایوب

خود بجلی بحالی کے کام کی نگرانی کر رہا ہوں، وزیر توانائی عمر ایوب
January 10, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب کہتے ہیں خود بجلی بحالی کے کام کی نگرانی کر رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ بجلی بحال کرنا شروع کردی ہے، ترسیلی نظام میں بجلی کی فریکونسی ملائی جا رہی ہے، ابتدائی فریکونسی مل جائے تو باقی بحالی کا کام تیزی سے ہوتا ہے۔ فریکونسی گرنے کی وجہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

اِدھر وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا، این ٹی ڈی سی سسٹم میں تکنیکی خرابی ہوئی ہے، بجلی کے نظام کو بحال کیا جا رہا ہے۔