Thursday, April 25, 2024

اسلام آباد ہائیکورٹ، آصف علی زرداری کے تمام کیسز سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد ہائیکورٹ، آصف علی زرداری کے تمام کیسز سماعت کیلئے مقرر
January 9, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے آصف علی زرداری کے تمام کیسز سماعت کے لئے مقرر کر دئیے۔ جعلی اکاؤنٹس کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت 12 جنوری کو ہوگی۔

سابق صدر آصف زرداری کے خلاف جعلی اکاؤنٹس سے متعلق 6 مقدمات سماعت کے لئے مقرر کئے گئے ہیں۔ جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری کی درخواست ضمانت پر سماعت12 جنوری کو ہوگی۔

8 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کیس میں سابق صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری ہیں، جعلی اکاؤنٹس کے دوکیسزمیں آصف زرداری کی بریت کی درخواستوں پر سماعت 19 جنوری کو ہوگی۔

آصف علی زرداری کی جعلی اکاؤنٹس ضمنی ریفرنسز خارج کرنے کی 3 درخواستوں پر سماعت 20 جنوری کو مقرر کی گئی ہے۔