Friday, April 19, 2024

فٹبال، لیور پول اور ولور ہیمپٹن کی فتوحات، بائرن میونخ کواپ سیٹ شکست

فٹبال، لیور پول اور ولور ہیمپٹن کی فتوحات، بائرن میونخ کواپ سیٹ شکست
January 9, 2021

لندن / برلن (92 نیوز) ایف اے کپ کے تیسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا، لیور پول اور ولور ہیمپٹن نے اپنے اپنے میچز جیت لیے۔ دوسری طرف جرمن فٹبال لیگ میں بائرن میونخ کواپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ایف اے کپ کے تیسرے مرحلے میں لیور پول اورولور ہیمپٹن نےحریف ٹیموں کو شکست دے دی۔

ایف اے کپ کے پہلے میچ میں لیور پول اور آسٹن ولا کی ٹیمیں مدمقابل آئیں، پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور میچ ایک ،ایک گول سے برابر رہا۔

دوسرے ہاف میں لیور پول حریف ٹیم پر پوری طرح حاوی رہی اور تین گول داغ کر چار ایک سے میچ کا نتیجہ اپنے حق میں کرلیا، لیور پول کی جانب سے سادیو مانے نے دو اور محمد صلاح نے ایک گول داغا۔

دوسرے میچ میں کرسٹل پیلس کا مقابلہ ولور ہیمپٹن سے ہوا، جس میں ولور ہیمپٹن نے کرسٹل پیلس کو ایک کے مقابلے میں صفر سے شکست دی، فاتح ٹیم کی جانب سے واحد گول اڈامہ ٹور نے اسکور کیا۔

جرمن فٹبال لیگ میں سنسنی خیز میچ کے دوران بائرن میونخ کو مونچنگ گلیڈبچ کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا، مونچنگ گلیڈبچ نے بائرن میونخ کو دو کے مقابلے میں تین گول سے دھول چٹا دی۔