Wednesday, April 24, 2024

شہر قائد میں اب آپ کو رکشے میں بھی کڑک چائے ملے گی

شہر قائد میں اب آپ کو رکشے میں بھی کڑک چائے ملے گی
January 8, 2021

کراچی (92 نیوز) شہر قائد میں چائے کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری، اب آپ کو رکشے میں بھی کڑک چائے ملے گی۔

خوبصورت نقش و نگار اور مختلف رنگوں سے سجا یہ ہے چائے والا رکشہ جس کی کڑک چائے نے آج کل سب کو اپنا دیوانہ بنا رکھا ہے۔

سرد موسم کی سہانی شاموں میں ویسے بھی گرم گرم کڑک چائے کی بار بار طلب ہوتی ہے اور چائے رسیا شاپنگ سے تھک ہار طارق روڈ پرچائے والے رکشے کے پاس چلے آتے ہیں جہاں چائے کے ساتھ ساتھ منفرد رکشے کی بھی خوب تعریف کرتے ہیں۔

چائے والے رکشے کے مالک کا کہنا ہے کے کورونا کی وجہ سے بہت سے لوگ بے روزگار ہورہے تھے اور انہیں روزگار فراہم کرنے کے لیے ان کے زہن میں یہ آئیڈیا آیا جو کہ کا میاب رہا ہے۔

کراچی والے ویسے ہی چائے کی شوقین ہیں اور پھر سردی کے دنوں میں اچھی چائے وہ بھی خوبصورت رکشے پر بنائی گئی کی تو کیا ہی بات ہے۔